منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف سے نواز شریف کی منسٹر انکلیو میں ون ٹو ون ایک گھنٹہ ملاقات ،کیا کچھ طے پایا؟پی ٹی آئی حکومت مشکل میں پھنس گئی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر شہباز شریف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ون آن ون ملاقات کی جس میں نواز شریف نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی تشخیص پر تشویش کا اظہار کیا۔حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر شہباز شریف سے منسٹر انکلیو میں ملاقات کے لئے پہنچے تو وہاں پر ان کے ہمراہ مشاہد حسین سید ، آصف کرمانی ، طارق فضل چودھری اور دیگر لیگی راہنما ہمراہ تھے لیکن نیب حکام نے صرف نوازشریف کو ہی شہباز شریف سے ملاقات کرنے کی اجازت دی ۔جس کے بعد نواز شریف نے شہباز شریف سے ون آن ون ایک گھنٹہ ملاقات کی ۔سابق وزیر اعظم نے سب سے پہلے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی حالیہ میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی تشخیص پر تشویش کا اظہار کیا جس پر شہباز شریف نے نیب حراست میں صحت کے درپیش مسائل پر بڑے بھائی کو آگاہ کیا ۔دونوں بھائیوں کے درمیان آئندہ علاج معالجہ پر بھی مشاورت ہوئی ۔اس کے علاوہ نیب کیسز سمیت حکومت کے 100 روزہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا کہ حکومتی 100 روز مکمل ہونے پر آئندہ کا مسلم لیگ(ن) کا کیا ردعمل ہونا چاہئے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا کہ جیسے ہی حکومت کے 100 روز مکمل ہوں گے اس کے بعد وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا علاوہ ازیں شہباز شریف نے بھی نواز شریف کو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں حوالے سے آگاہ کیا ۔دونوں بھائیوں کے درمیان پارٹی معاملات پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے نیب حکام سے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملنے کی درخواست کی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…