منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی حکومت کے 100دن مکمل ! عمران خان نے ان 100دنوں کے دوران کیا کیا کارنامے سرانجام دئیے ؟پڑھ کر آپ بھی خوشی سے نہال ہو جائینگے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت کے 100 دن مکمل۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاکستان  تحریک انصاف کو حکومت میں آنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تاہم تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے پہلے عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں کمال کر دکھایا۔وزیراعظم عمران خان نے جب عہدہ سنبھالا تووزیراعظم ہاؤس میں نہ رہے یہاں تک کہ وہاں موجود قیمتی گاڑیاں اور بھینسیں تک نیلام کر دیں اور رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی۔

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کیا اور اس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔ تاریخ میں پہلی بار گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے بھی کھولا گیا جہاں عوام ہر اتوار کو گورنر ہاؤس کی سیر کرتی ہے۔پہلی بار سرکاری افسران کے غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی، وزراء اور افسران کے بیرون ملک سرکاری خرچ پر علاج پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ حکومت نے کرپشن کے خلاف محاذ گرم رکھا۔ماضی کے حکمرانوں کی ساری شاہ خرچیاں بند کر کے سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کر دی۔سرکاری افسران کے اخراجات میں بھی واضح کمی کر دی،غریبوں کے لیے50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر کام شروع کر دیا گیا اور اس کے لیے پالیسی بنانے کے بعد رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نےعوام سے رابطے کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔قبضہ مافیا کے خلاف شکایات پر سخت ایکشن لیا۔وزیر مواصلات نے موٹروے اور ہائی ویز پر سفر کرنا آسان بنا دیا۔12 ہزار کلو میٹر شاہراہ کی مکمل تفصیل ایک ایپ پر دستیاب کر دی گئی۔اس کے علاوہ کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو پہلے پر چھت اور کھانا فراہم کیا گیا۔حکومت کی طرف سے بے گھر افراد کو کھانے کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جب کہ بے گھر افراد کے لیے خیمے بھی لگائے گئے۔ عوام کی اکثریت  وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کیے گئے اب تک کے اقدامات پر مطمئن نظر آتی ہے۔تاہم مخالفین ان کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں اور انہیں مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…