جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ہمارے 100دن پچاس ہزار دنوں سے بہتر ہیں ‘‘ (ن) لیگ کے دور میں کیاعوام کو مرغ مسلم ملتا تھایا شہد کی نہریں بہتی تھیں؟ اعتزازبزرگ لیکن وہ کس کی وجہ سے ڈسٹرب ہیں؟پی ٹی آئی نے جوابی وار کردیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این )وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کیا ن لیگ کے دور میں شہد کی نہریں بہتی تھیں؟ اعتزاز احسن بزرگ ہیں لیکن وہ سیاسی و ذہنی طور پر ڈسٹرب ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ کی مریم اورنگزیب اور پی پی رہنما اعتزاز احسن کو اپنے انداز میں جواب دیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے یہ 100 دن

ان دونوں جماعتوں کے 50 ہزار دنوں سے بہتر ہیں، عوام کو خوشحالی،کفایت شعاری اور گڈ گورنس کی درست سمت نظر آرہی ہے۔انہوں نے ن لیگی رہنما سے استفسار کیا کہ مریم اورنگزیب بتائیں کیا ان کی حکومت میں عوام کو مرغ مسلم ملتا تھا؟ یا پھر دودھ و شہد کی نہریں بہتی تھیں؟۔فیاض الحسن چوہان نے اعتراز احسن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بزرگ ہیں لیکن آصف زرداری کی وجہ سے سیاسی و ذہنی طور پر ڈسٹرب ہیں اور اپنا غصہ کہیں اور نکال رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…