اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ سشما سوراج کے بعد بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پاکستان آنے کی دعوت ٹھکرا دی۔وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھارتی فوجیوں کی اموات اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے ہوتے ہوئے پاکستان نہیں جاسکتا،گورو جی ہمیں امن عطا کریں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے محبت کا جواب
محبت سے دینے کی بجائے بھارتی فوجیوں کی اموات اور دہشتگردانہ واقعات کو بنیاد بنا کر پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گردوارا کرتار پورمیں حاضری دینا ہمیشہ سے میرا خواب رہا اور مجھے شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھیجا گیا دعوت نامہ ٹھکرانے پر افسوس ہورہا ہے۔پنجاب میں بھارتی فوجیوں کی اموات اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے ہوتے ہوئے پاکستان نہیں جاسکتا،گورو جی ہمیں امن عطا کریں۔