اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سمندر پار پاکستانی اب سال بھر میں صرف ایک موبائل فون پاکستان لا سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں پر پابندی عائد کردی ہے کہ وہ پورے سال میں اپنے خاندان کے لیے محض ایک موبائل فون لاسکیں گے ۔وزیر مملکت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں
کو سال بھر میں بیرون ملک سے صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہو گی اور اس پر ان کو کسی قسم کی ڈیوٹی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ لگیج رولز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ساتھ زیادہ سے زیادہ 5 موبائل فون لانے کی اجازت ہو گی لیکن بقیہ 4 موبائل فونز پر ان کو ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔