بیجنگ (آن لائن) چینی شہریوں نے کراچی میں قونصل خانے پر حملے کے دوران شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اہلکاروں کے لیے عطیات اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔خبر رساں ادارے کے مطابق چینی ڈپٹی چیف مشن لیجن زاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک چین دوستی اور دیرینہ تعلقا ت کو
آہنی برادران قرار دیدیا ۔انہوں نے کہا کہ قونصل حملے کو ناکام بنانے والے شہید اہلکار ہمارے لئے ہیرو کی طرح ثابت ہوئے،ان کی شہادت پر دونوں ممالک کی عوام کو گہرا صدمہ پہنچا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی شہریوں نے شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے ملک گیر عطیات اکٹھے کرنا بھی شروع کر دیئے ہیں ۔