جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

چینی قونصلیٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو کی افغانستان میں افغان و بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسران سے میٹنگز کا انکشاف اسلم اچھو کی افغان خفیہ اہلکار سے میٹنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی قونصلیٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو کی بھارتی و افغان خفیہ ایجنسیوں کی پناہ میں ہونے کا انکشاف ، دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج اسلم اچھو کی گزشتہ و رواں ماہ کے اوائل میں افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ خفیہ میٹنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ پاکستان کے شہر کراچی کے

علاقے کلفٹن 4بلاک میں واقع چینی قونصل خانے پر تین دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ناکام بناتے ہوئے تینوں دہشتگردوں کوجہنم واصل کر دیا۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔ چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر اسلم اچھو ہے جو کہ اس وقت بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اسلم اچھو سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ اکتوبر اور واں ماہ نومبر کے اوائل میں افغان صوبے قندھار میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسران کے ساتھ متعدد میٹنگز کی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق بھارتی و افغان خفیہ ایجنسیوں کے حکام کے ساتھ اسلم اچھو کی میٹنگز کا ایجنڈا پاکستان میں دہشتگردی تھی ۔ اسلم اچھو کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلم اچھو افغان خفیہ ایجنسی کےافسر کے ساتھ ایک کمرے میں براجمان ہے اور ان کے درمیان گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلم اچھو کا 2016میں بھارت میں آپریشن بھی ہو چکا ہے جس کے بعد اسے دوبارہ میدان میں لانے کیلئے فٹنس ٹریننگ دی گئی۔ اسلم اچھو اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ بھارت سے ایران اور پھر وہاںزابل سے افغانستان میں داخل ہوا۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق اسلم اچھو افغان و بھارتی خفیہ حکام کے ساتھ ملاقات میں بھی اپنے ساتھ کلاشنکوف ہمراہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلم اچھو کی بھارت کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی تصویر بھی منظر عام پر آئی تھی اور بتایا جا رہا تھا کہ وہ بھارت میں موجود ہے تاہم اب جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس حوالے سے تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اسلم اچھو افغانستان میں موجود ہے اور اس نے قندھار میں اہم ملاقاتیں کی ہیں جن کا ایجنڈا پاکستان میں دہشتگردی کروانا ہے اور گزشتہ روز چینی قونصلیٹ پر ہونیوالے حملے سے متعلق بھی یہی بات سامنے آئی ہے کہ اس دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی اسلم اچھو ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…