کرتار پور سرحد کھلنے پر مودی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ،عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

24  ‬‮نومبر‬‮  2018

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے پاکستان کی کرتارپور سرحد کھولنے کے اقدام کے تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوریڈور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ایک پل ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ کرتارپور کی سرحد کھولنے سے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لوگوں سے رابطے میں بہت زیادہ طاقت ہوتی ہے.بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا۔نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومتی سطح پر تعلقات میں بہتری اور تنازعات کا حل وقت پر ہی نکلے گا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران کی تقریب حلف برداری کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے تقریب کے لیے آئے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر اور ریاست پنجاب کے وزیر بلدیات نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات کی تھی۔ملاقات کے دوران آرمی چیف نوجوت سنگھ سدھو سے بغل گیر ہوئے تھے اور ان سے کہا تھا کہ وہ گرو نانک صاحب کے یوم پیدائش کے موقع پر بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور کی سرحد کھولنے سے متعلق بات کریں گے۔بعد ازاں پاکستانی حکومت کی جانب سے بھارتی حکومت کو باقاعدہ طور پر کرتارپور کی سرحد کھولنے سے متعلق پیشکش کی تھی۔22 نومبر کو بھارتی حکومت نے پاکستان کی جانب سے کرتارپور کی سرحد کھولنے کی پیشکش کو قبول کرلیا، جبکہ بھارتی کابینہ نے سرحد کھولنے سے متعلق منظوری بھی دے دی.۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…