جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی نوجوت سنگھ سدھو کو دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت ،سدھو نے جواب میں ایسا اعلان کردیاکہ پھر بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایک بارپھر بھارت کے سابق کرکٹراورمشرقی پنجاب کے وزیرنوجوت سنگھ سدھو کو دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں ان کے دوست اورپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 28 نومبرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔

انہوں نے کہا عمران خان ان کا دوست ہے وہ جب بھی بلائے گا میں پاکستان آؤں گا اب جبکہ پاکستان کرتارپور کوریڈور کھولنے کا وعدہ پورا کرنے جارہا ہے انہیں گھٹنوں کے بل چل کربھی پاکستان آنا پڑا تو وہ آئیں گے ۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا وہ اپنی خوشیاں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے ، دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے بھی نوجوت سنگھ سدھو کیدوبارہ پاکستان آنے کی تصدیق کی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کا رواں سال کے دوران پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ اگست میں وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تھے ۔ اسی موقع پرپاکستان آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھوکوگلے لگاکر کرتارپور کوریڈورکھولنے کی خوشخبری دی تھی ۔ نوجوت سنگھ سدھو کے دورہ پاکستان پرانہیں بھارت میں سخت تنقیدکانشانہ بنایا گیا تاہم وہ اپنے موقف پرڈٹے رہے اوراب ان سے کیاگیا وعدہ پوراہونے جارہا ہے،سدھو کی جانب سے پاکستان کے دوبارہ دورے کے اعلان کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر انتہاپسند ہندوؤں نے سدھو پرتنقید کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔  وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایک بارپھر بھارت کے سابق کرکٹراورمشرقی پنجاب کے وزیرنوجوت سنگھ سدھو کو دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں ان کے دوست اورپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 28 نومبرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…