جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ کےیہ اختیارات غیر آئینی ہیں۔۔چیف جسٹس نے عثمان بزدار کو حاصل کونسے اختیارات معطل کر دئیے ، بڑی خبر آگئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیراعلیٰ کو اجازت دینے کااختیار معطل، چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر ڈی جی اینٹی کرپشن کے وکیل ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔ اپنی درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بڑے بیورو کریٹس کے

خلاف کارروائی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی اجازت لازمی ہے اور وزیراعلیٰ اجازت نہ دے تو بڑے بیورو کریٹس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرسکتے۔عدالت نے اینٹی کرپشن رولز 5، 6 اور 10 کو معطل کردیا اور کہا کہ کسی بھی وزیراعلیٰ سے کرپشن مقدمات میں اجازت لینے کا اختیار غیرآئینی ہے اور سیاسی اجازت لینا تو فوجداری قوانین کی بنیادی روح سے ہی متصادم ہے۔سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن انکوائریوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمات بھی 2 ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دیدیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…