اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آصف علی زرداری نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ عمران خان اور ان کی حکومت کی کون اور کیسے اور کہاں کہاں مدد کر رہا ہے، کاش ہماری بھی ایسی ہی مدد کی جاتی مگر کوئی بات نہیں۔ آصف زرداری نے حکومتی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناتجربہ کار لوگوں کو حکومت دیدی گئی ہے انہیں پتہ ہی نہیں کہ کیا کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ قوم کا لیڈر بننا کرکٹر بننے سے کہیں اوپر ہے
اور انہیں اس بات کا اندازہ نہیں۔ باہر سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا پیسہ ہے مگر انہیں اسلام آباد پر اعتبار نہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، سرمایہ کاری بھی آرہی تھی، زراعت اور صنعتیں بھی چل رہی تھیں اور لوگوں کو فائدہ بھی ہو رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ آگئی ہے کہ عمران خان اور ان کی حکومت کی کون اور کیسے اور کہاں کہاں مدد کر رہا ہے، کاش ہماری بھی ایسی ہی مدد کی جاتی مگر کوئی بات نہیں ۔