لاہور(مانیٹرنگ ڈٰیسک)مسلم لیگ (ن ) کے مرکز ی رہنما و سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اکاؤنٹس سے36 کروڑ58 روپے حکومت پنجاب کو ٹرانسفر کر دئیے گئے،ضلعی انتظامیہ لاہور نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کواس حوالے سے آگاہ کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات حکومت پنجاب کو منتقل کا حکم دیا تھا اورنیب لاہور نے عملدرآمد کیلئے حکومت پنجاب کو
لکھا تھا جس میں حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنرلاہور نے بنک انتظامیہ کو لیٹرز لکھے ،یہ لیٹرز الائیڈ بنک لمیٹڈ،بنک الفلاح لمیٹڈ،البراک بنک پاکستان لمیٹڈاورحبیب بنک لمیٹڈ کو لکھے گئے۔جس پر بنکوں نے سی آر ڈی سی(7) 88کے سیکشن کے تحت رقم پے آڈرز کے زریعے رقم ٹرانسفر کی ،اسی طرح بنک الفلاح نے بزریعہ پے آڈر جی پی ایل 00021092کے تحت 365,871,964 روپے اور پے آڈر جی پی ایل 00021135کے تحت2079 روپے حکومت پنجاب کو منتقل کر دئیےہیں۔