اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کے سینٹ میں داخلے پر پابندی عائد ۔نجی ٹی وی کے مطابق آج صبح سینٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات ایوان میں آکر ماحول خراب کرتے ہیں، گزشتہ روز بھی فواد چودھری نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے تھے ۔ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ فواد چودھری ایوان میں
آکر معافی مانگیں ،اس پر چیئرمین سینٹ نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات ایوان میں آکر معافی مانگیں ورنہ ان کے داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔فواد چودھری کے ایوان میں نہ آنے پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیر اطلاعات کے سینٹ میں داخلے پر پابندی عائدکر دی اور رولنگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ معافی مانگنے تک وزیر اطلاعات کے رواں اجلاس میں آنے پر پابندی رہے گی ۔