جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’لگتا ہے شاہد آفریدی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں‘‘ لالہ کے کشمیر پرغیر ذمہ دارارانہ بیان پر وزیر اعظم آزاد کشمیر برس پڑے،کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ لگتا ہے شاہد آفریدی بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتے ہیں، اس لئے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے بیان پر راجہ فاروق حیدر نے قومی بلے باز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آفریدی کو کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے، انہیں کشمیر جیسے حساس معاملات پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

نے کہا کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔اس سے قبل قومی بلے باز نے لندن میں کشمیر کے حوالے سے جو کچھ بھی کہا اس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ معاملے کی سنگینی کا احساس ہوتے ہی بوم بوم نے ٹویٹ کر دیا جس میں انکا کہنا تھا کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہیں ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، وہ کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…