منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

’’بعض اوقات خاموشی سب سے اونچی آواز ہوتی ہے‘‘ دانیال عزیز نے اپنی 5سالہ نااہلی کیخلاف حیران کن قدم اٹھا لیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر دانیال عزیز نے اپنی انفرادی کورٹ اپیل واپس لے لی جس کے بعد پانچ سالہ نااہلی برقرار رکھی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے28 جون کو سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کی برخاستگی تک قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ پانچ برس کیلئے نااہل ہو گئے تھے۔دانیال عزیز نے نجی تقریب میں اعلیٰ عدلیہ اور اس کے ججز کی تضحیک کی تھی

جس کے وہ مرتکب پائے گئے ۔ عدالت نے آئین کی شق 63 ون جی کے تحت انھیں نااہل قرار دیدیا تھا۔انہوں نے توہین عدالت کی کارروائی کے دوران صحت جرم سے انکار کیا تھا۔دانیال عزیز نے اپنی انفرادی کورٹ اپیل واپس لے لی۔ان کے وکیل نے سماعت کے شروع میں روسٹرم پرآ کرکہا اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرنا تھی۔بعد ازاں دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بعض اوقات خاموشی سب سے اونچی آواز ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…