اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہریت دینے کے اعلان کے بعد پاک افغان بارڈر طور خم کے راستے افغان خاندانوں کی پاکستان آمد میں اضافہ ریکارڈ،میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان خاندان معمولی گھریلو سامان کے ساتھ پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں اور اپنے ہمراہ ضروری قانونی دستاویزات بھی لارہے ہیں۔ طور خم میں مقامی ٹرانسپورٹرز
اور ٹیکسی مالکان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان خاندانوں کی پاکستان آمد میں اضافہ ہوا ہے ۔یاد رہے کہ 16 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نےگورنرہاؤس کراچی میں ڈیمز فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانیوں اور بنگالیوں کوشناختی کارڈ بنا کردینے کا اعلان کیا تھا۔جس پر بعض حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔