اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ آسیہ بی بی کی مدد کرنے کی خواہش مند ہے۔ اس تنظیم نے آسیہ بی بی کو جرمنی بلانے کے لیے ایک باقاعدہ دعوت نامہ بھی برلن میں پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا ہے۔ جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل کے رہنما ایمن مازییک نے مقامی اخبار ’زُوڈ ڈوئچے سائٹنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے جرمنی
میں پاکستانی سفیر کو آسیہ بی بی کو جرمنی بلانے کے لیے ایک باقاعدہ دعوت نامہ پہنچائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جرمن مسلمانوں کی نمائندہ یہ تنظیم آسیہ بی بی کی مدد کرنے کی خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی اس وقت پاکستان میں موجود ہے ،سپریم کورٹ کی جانب سے انہیں رہا کرنے کے بعد اس فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر ہے ۔