جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نوکری سے نکالا جائیگا نہ تنخواہ کاٹی جائیگی ،اب ہونگی بچے کی پیدائش پر خوشیاں دوبالا! ماں اور باپ کو کتنی چھٹیاں ملیں گی؟شاندار بل سینٹ میں پیش کردیا گیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔بل سینیٹر قرۃ العین نے پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق ہمارا خاندانی نظام بہت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جس کی بنیادی وجہ خاندان کے ساتھ وقت نہ گزار پانا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ خاندانی نظام کی اس کمزوری کے مضر اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں تاہم سینیٹ میں خاندانی تعلق کو مزید بہتر بنانے کے لیے شاندار تجویز پیش کی گئی ہے۔سینیٹر قر العین نے سینیٹ میں بل پیش کیا ہے کہ بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا قانون بنایا جائے۔اس موقع پر خاتون سینیٹر کا کہنا تھا کہ زچہ اور بچہ کی دیکھ بھال شوہر کریں گے تو باہمی تعلق اور گھرانے مضبوط ہو جائیں گے۔سینیٹر قرۃ العین نے کہا کہ بدقسمتی سے جو والد کا کردار ہے پیدائش کے ابتدائی دنوں میں اْسے نظر انداز کرتے ہیں، اس وقت ماں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ وہی وقت ہے جب والد کا اپنے بچے سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔اس قانون سازی کے مطابق اس دورانیے کے لیے چھٹیاں کرنے والوں کی نہ تو تنخواہ روکی جائے گی اور نہ ہی ان کو نوکری سے نکالا جائے گا۔اگر والدین میں سے دونوں یا ایک چاہے تو اپنی چھٹیوں کی مدت بڑھا بھی سکتا ہے تاہم ان اضافی چھٹیوں کی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔واضح ہو کہ یہ بل صرف اسلام آباد والوں کے لیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ دیگر صوبوں کے عوام اپنے صوبے کی حکومت کی جانب سے ایسی ہی قانون سازی کا انتظار کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…