اسلا م آبا د( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمرا ن خان بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم سماجی تحفظ پروگرام کے نام سے بہت جلد ایک پروگرام کا افتتا ح کر یں گے ۔ تفصیلا ت کے مطابق حکومت نے غذائی قلت کا شکا ر بچوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کا نا م وزیر اعظم سما جی تحفظ پروگرام ہو گا جس میں بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے اہم اقداما ت کیے جا ئیں گے اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم عمر ان خان بہت جلد کریں گے ۔
دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں لینڈ مافیا، ڈرگ ڈیلرز اور خصوصاً تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری مہم کو مزید منظم کرنے اور اسے موثر بنانے کے لئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کورآڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان اور ایم این اے راجہ خرم نواز کمیٹی کی رہنمائی کے فرائض سرانجام دیں گے۔وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں قبضہ مافیا کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔