جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’محلات میں سونے کی عادت نہیں‘‘ عثمان بزدار گورنر ہاؤس میں زمین پر کیوں سوئے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سادگی کی ایک اور مثال قائم کردی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کے بارے میں جو تاثر پایا جاتا ہے وہ غلط ہے وہ بہت گھنے آدمی ہے۔عثمان بزدار اتنے سادہ  نہیں جتنا ان کے بارے میں تاثر دیا جا رہا ہے۔ معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میں عثمان بزدار کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ  اچھے خاصے تیز آدمی ہیں۔ان کے بارے میں یہ بھی تاثر غلط ہے کہ وہ کتاب نہیں پڑھ سکتے اور دستخط نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے عثمان بزدار کے بارے میں کہا تھا کہ یہ وسیم اکرم بن کر دکھائیں گے۔اب اتنا تو نہیں پتہ کہ یہ وسیم اکرم بن کر دکھائیں گے یا نہیں لیکن مجھے اتنا ضرور پتہ ہے کہ انہوں نے اپنی مخالف لابی سے ڈیل صحیح کیا ہے۔حالانکہ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ میرے خلاف کوئی لابی نہیں ہے۔جس پر میں نے عثمان بزدار سے کہا تھا کہ آخر بیوروکریٹ آپ کا فون سننے گا؟ پرویز الہی کا فون سننے گا یا پھر علیم خان اور چوہدری سرور کا فون سنے گا۔جس پر عثمان بزدار نے جواب دیا کہ کام سب کا ہو گا لیکن ہو گا میرے دفتر سے،اور جو کام میرے دفتر سے ہوگا اس میں قاعدہ اور قانون چلے گا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ جب میں گورنر ہائوس مری گیا تو میں زمین پر سویا کیونکہ مجھے بڑے بڑے بنگلوں میں سونے کی عادت نہیں ہے۔عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جب میں نے افسران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تب بھی ہم نے قالین پر بیٹھ کر کھایا اور ہماری میٹنگ بھی کالین پر بیٹھ کر ہوتی ہے۔عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ میرے اہل خانہ کو بھی بڑے محلات میں رہنے کی عادت نہیں ہم تو زمین پر رہنے والے لوگ ہیں۔پروٹوکول کو پسند نہیں کرتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…