اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹائمز آف اسرائیل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ پاکستان اور اسرائیل دونوں ممالک کے سربراہان و عوام ایک دوسرے سے فاصلہ رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2016میں نواز شریف نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آئے تو اس ریسٹورنٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نے بھی آنا تھا لیکن نتن یاہو پاکستانی وزیراعظم کی موجودگی کی وجہ سے اس ریسٹورنٹ میں نہیں گئے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیا ن خفیہ تعلقات ہیں اور وکی لیکس
ڈاکیو منٹ سے بھی پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کے افسران خفیہ طور پر آپس میں ملتے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد کی خبر کے بعد سوشل میڈ یا پر خوب ہنگامہ مچا تھا۔اینکر پرسن معید پیر زادہ نے بھی سوشل میڈ یا پر اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلق کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات رکھ سکتا ہے اور ترکی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھ کر ان کی پالیسیوں پر تنقید کرتا ہے تو پاکستان اسرائیل کے ساتھ تعلق کیوں نہیں رکھ سکتا ۔