بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ اچانک غائب انہیں کو ن لے گیا؟اہلخانہ کے ہوشربا انکشافات

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) مولانا سمیع الحق کے سیکریٹری احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گزشتہ 3 سے 4 روز سے لاپتہ ہیں۔نجی ٹی وی  کے مطابق احمد شاہ کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ پولیس نے ان کی حراست کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ احمد شاہ نے ہی مولانا سمیع الحق کے قتل کے بارے میں آگاہ کیا تھا ، مولانا کے قتل کے بعد ان کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کو بھی احمد شاہ نے ہی واقعے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔اس ضمن میں مولانا حامد الحق نے بتایا کہ احمد شاہ گزشتہ 3، 4 روز سے اپنے گھر سے لاپتہ ہیں ان کے اہل خانہ نے ان سے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا نمبر بند جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احمد شاہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ یا تو انہوں نے ازخود روپوشی اختیار کرلی ہے یا پھر انہیں قانون نافذ کرنے والے یا خفیہ ادارے تفتیش کے لیے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔مولانا حامد الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں اب یہ ان کا کام ہے کہ وہ میرے والد کے قاتلوں کو پکڑے، انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ایک مرتبہ ہی اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا اور اس کے بعد تفتیش کے سلسلے میں اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ احمد شاہ لاپتہ ہونے سے قبل اکوڑہ خٹک میں ہی تھے اور وہ ایک ہی بات کہہ رہے تھے کہ وہ 15 منٹ کے لیے گھر کا دروازہ باہر نے بند کر کے گئے تھے اور 15 سے 20 منٹ بعد گھر واپس آئے تو مولانا سمیع الحق کی نعش ان کے بیڈ پر تھی۔واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں ۔پولیس اب تک قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…