جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

جہانگیر ترین ،پرویز الٰہی کے گھر کیا کرنے گئے تھے؟ طارق بشیر چیمہ سچائی سامنے لے آئے،سب کچھ بتا دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ق لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہےکہ جنوبی پنجاب صوبہ کا سخت مخالف ہوں، یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے ملاقات میں اٹھاؤں گا،جنوبی پنجاب صوبہ میں بہاولپور صوبہ شامل نہیں ہونا چاہئے، جنوبی پنجاب کے حق میں ہیں لیکن بہاولپور الگ صوبہ ہونا چاہئے،میری ایک بات سے اتحاد میں دراڑ نہیں پڑسکتی جب تک وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب کے ساتھ ہیں ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔

پنجاب کو صرف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چلارہا ہے، عثمان بزدار کی تربیت عمران خان خود کررہے ہیں، عمران خان ہیڈ کوچ اور پرویز الٰہی فیلڈنگ کوچ ہیں۔ویڈیو لیک سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ویڈیو لیک جہانگیر ترین کی چوہدری پرویز الٰہی کے گھر آمد پر ہونے والی گفتگو کی ہے، میں اس میٹنگ کا حصہ نہیں تھا۔ سلام کرنے کی نیت سے وہاں گیا تو پتہ چلا جہانگیر ترین آرہے ہیں، اس ملاقات میں بہت دوستانہ ماحول میں گپ شپ رہی، کچھ لوگ پتا نہیں میرے ایک فقرے سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، مجھے کوئی گلہ شکوہ یا تکلیف ہوگی تومیں اپنے اتحادیوں سے ہی بات کروں گا، میرے حلقے میں مداخلت ہورہی تھی ممکن ہے کچھ اور حلقوں میں بھی مداخلت ہورہی ہوگی، میری ایک بات سے اتحاد میں دراڑ نہیں پڑسکتی۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی جس کے ساتھ ہوتے ہیں نہ اسے دھوکا دیتے نہ ا س کیخلاف سازش کرتے ہیں، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سوفیصد عمران خان کے ساتھ ہیں، ق لیگ ازخود پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ختم نہیں کرے گی، جب تک وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہیں ہم بھی ان کے ساتھ ہیں، جہانگیر ترین کا اپنی ہمشیرہ کیلئے ووٹ مانگنا ان کا حق بنتا ہے، جہانگیر ترین سیاست میں نہ بھی ہوں تو ان کا ایک مقام ہے، دوستوں میں رنجش یا شکایت کا اظہار کیا جاتا ہے اس کے علاوہ میرا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اہم اقدامات کا اعلان جلد کریں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی انتخابی مہم میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا وعدہ کیا تھا، تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے سے قبل وزیراعظم صوبےکے قیام سے متعلق اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ کا مہینے میں ایک اجلاس جنوبی پنجاب میں منعقد کیا جائے گا جبکہ اس خطے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…