پاکستان اور قطر میں بڑے پیمانے پر رابطے،ایک لاکھ نوکریوں کے اعلان کے بعد امیرقطر کا ’’خاص پیغام‘‘لیکر قطری فوج کے سربراہ عمران خان کے پاس پہنچ گئے

12  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم نے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو قطر کے امیر اور وزیراعظم کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور انہیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا

اور ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ حماد پورٹ کے افتتاح اور اسے کراچی کی بندرگاہ کے ساتھ فیری سروس کے ذریعے منسلک کرنے کے بعد قطر کو پاکستان کی برآمدات میں 73 فیصد اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے سالوں میں دوطرفہ تجارت مزید بڑھے گی۔ وزیراعظم نے مسلمان ملکوں کے مابین ہم آہنگی، دوستی اور اچھے تعلقات اور مشترکہ مسائل سے نمٹنے کیلئے یکجہتی کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے قطر کی جانب سے ایک لاکھ پاکستانی ورکرز کی خدمات حاصل کرنے کے فیصلہ پر شکریہ ادا کیا اور اس سلسلہ میں کراچی اور اسلام آباد میں لیبر دفاتر کے قیام کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے قطر کے امیر اور وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ و سیاسی تعلقات کو مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم نے وزیراعظم کا نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور ترقی پسند، خوشحال اور آگے بڑھتے پاکستان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں قطر کی حکومت کی جانب سے مکمل حمایت و تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے شیخ تمیم بن حماد الثانی کی قیادت میں قطر میں امن، ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم نے ملاقات کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…