اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تمام سکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، پاکستان بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں وزیراعظم عمران خان نے قرآن مجید کی تعلیم میٹرک تک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں میٹرک تک قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دینے
کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلے پر معروف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہودی ایجنٹ‘‘ کا کارنامہ، قرآن مجید کو پورے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں لازم قرار دینے کا فیصلہ، دوسری طرف اسلام نافذ کرنے کا شوقین فضل الرحمان پانچ سال تک وزارتوں کے مزے لیتا رہا لیکن اسے اس نیک کام کرنے کی توفیق نہ ہوئی۔ اُلٹا وہ چور وزیراعظم کا دفاع کرتا رہا۔