اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

بیٹے کی شادی اور اسی دن سالگرہ، جنرل قمر جاوید باجوہ کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں آرمی چیف کتنے سال کے ہوگئے،کس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں،بہن بھائیوں میں کتنے نمبر پر ہیں ؟پڑھئے تفصیلات

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 58 برس کے ہو گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل قمر جاوید باوجوہ گزشتہ روز 58 برس کے ہوگئے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ 11نومبر1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔آپ جٹ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ، ان کے والد لیفٹیننٹ کرنل محمد اقبال باجوہ بھی پاک فوج کے سینئر افسر تھے ان کی وفاقت 1967 میں دوران سروس کوئٹہ میں ہوئی ۔جنر ل قمر جاوید باجووہ اس وقت صرف سات بر س کے تھے جب ان کے والد کا انتقال ہوااور یہ پانچوں بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کے سسر اعجاز احمد بھی پاک فوج کے افسر تھے جو کہ میجرجنرل کے رینک سے ریٹائر ہوئے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ابتدائی تعلیم سرسید کالج اور گورڈن کالج راولپنڈی سے 1978 میں حاصل کی اور اس کے بعد انہوں نے 1980 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔انہوں نے 29 نومبر 2016 کو آرمی چیف کا چارج سنبھالا، فوربز میگزین کا کہناہے کہ وہ دنیا کے 68 ویں بااثر شخصیت کا درجہ رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی ان کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…