اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 311 ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 311 ہوگئی جن میں6 خواتین بھی شامل ہیں،اڈیالہ جیل میں گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ملزم کو پھانسی نہیں دی گئی، سزائے موت کے 76 ملزمان کی اپیلیں سپریم کورٹ اور227 پھانسی کے ملزمان کی اپیلیں ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں۔9
ملزمان کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس فیصلے کی منتظر ہیں۔رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں 19 ملزمان کی پھانسی کی سزائیں عمر قید میں تبدیل کی گئیں جب کہ 21 پھانسی کے ملزمان کو بری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہونے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا۔