اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہری شہریت رکھنے والارکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا،اس لیے دہری شہریت رکھنے والاوزیربھی نہیں بن سکتا،عہدے اس لئے بنائے گئے جوایم این اے نہیں بن سکتااسے مشیرلگاسکیں۔چیف جسٹس کے ریمارکس،نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے زلفی بخاری کی دہری شہریت پرنااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پہلے ہائیکورٹ جاسکتے ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کاکوئی عہدہ ہی نہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ معاون خصوصی کاعہدہ کیسے وفاقی وزیریاوزیرمملکت کے زمرے میں آتاہے؟آپ کہتے ہیں کہ زلفی بخاری دہری شہریت رکھتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دہری شہریت رکھنے والارکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا،اس لیے دہری شہریت رکھنے والاوزیربھی نہیں بن سکتا ،عہدے اس لیے بنائے گئے جوایم این اے نہیں بن سکتااسے مشیرلگاسکیں۔عدالت نے کیس میں فریقین کونوٹس جاری کر دیئے ،وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔