اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں پیدا ہونیوالے کوئلے کا 660میگاواٹ کا پہلا تھرکول پاور پلانٹ آئندہ جنوری میں فعال ہو جائے گا ۔وزیراعظم عمران خان پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے ،یہ پہلا موقع ہوگا جب تھر کے لیگنائٹ کوئلے سے
تیار ہونیوالی سستی ترین بجلی پاکستان کے قومی گرڈ میں شامل ہونا شروع جائے گی ۔روزنامہ جنگ کے مطابق سی پیک کے تحت قائم ہونیوالے تھر کول پاور پلانٹ کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے مقررہ وقت سے پانچ ماہ قبل مکمل کر لیا ہے۔