منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف آصف علی زرداری سے پہلے کیوں جیل جانا چاہتے ہیں اور اس سے انہیں کتنا بڑا فائدہ ہو گا؟ حامد میر کے حیرت انگیز انکشافات، بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا ہے کہ نواز شریف آصف زرداری سے پہلے جیل جانا چاہتے ہیں، پروگرام میں سینئر صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں جا کر آصف زرداری مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر نواز شریف آصف زرداری سے بھی پہلے جیل جانا چاہتے ہیں تاکہ وہ لانڈری سے صاف شفاف ہو کر باہر نکلیں۔

سینئر صحافی نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے نیب کو بہت خوبصورت انداز میں پھندے میں پھنسا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جا کر نیب کے خلاف جو تقاریر شہباز شریف نے کیں، جس پر نیب نے بھی ان کے خلاف میڈیا پر آ کر بیانات دینے شروع کر دیے ہیں اور اسی لیے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے چار پانچ ٹی وی انٹرویو دیے، اس کے علاوہ نامعلوم کالم نویس نیب کے حق میں بڑے بڑے اخبارات میں کالم لکھ رہے ہیں، حامد میر نے کہا کہ نیب میڈیا کے سامنے آ کر پھنس گیا ہے اور شہباز شریف یہ ہی چاہتے تھے، انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے میڈیا کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ بلاامتیاز کارروائی نہیں ہو رہی، سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی طور پر آصف علی زرداری جیل جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں لیکن میاں نواز شریف ان سے بھی پہلے جیل جانا چاہتے ہیں، سینئر صحافی نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اس حکومت کو گرانا نہیں چاہتے اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں کا یہ خیال ہے کہ حکومت اپنے اقدامات کی بدولت مدت پوری نہیں کر سکے گی، اس لیے حکومت کو گرانے سے متعلق کسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ سینئر صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں جا کر آصف زرداری مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر نواز شریف آصف زرداری سے بھی پہلے جیل جانا چاہتے ہیں تاکہ وہ لانڈری سے صاف شفاف ہو کر باہر نکلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…