پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت بھی عمران خان کے نقش قدم پر!مراد علی شاہ نے ایسا فیصلہ کرلیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے بھی وفاق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کفایت شعاری مہم کا آغاز کردیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبائی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی اور کابینہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا اطلاق 3 سال کے لیے ہوگا۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سرکاری افسران کیلئے

گاڑیوں کی نئی پالیسی بنانا چاہتا ہوں، گریڈ 17 کے افسر کو لیز پرگاڑی خرید کر دی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرکاری افسر خود گاڑی کی اقساط ادا کرے، مرمت کے اخراجات بھی برداشت کرے، اقساط پوری ہونے پر گاڑی متعلقہ افسر کے حوالے کردی جائے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی کئی گاڑیاں نیلام کردی گئی ہیں ٗ وزیراعظم نے وفاقی وزرا سمیت دیگر سرکاری حکام کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…