اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیاں، آئی ایم ایف نے کیا شرائط رکھی ہیں؟عاصمہ شیرازی کے سوال پر اسد عمر نے انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں معروف اینکر عاصمہ شیرازی نے وزیر خزانہ اسد عمر سے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف نے قرضے کے حصول کیلئے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیاں عائد کئے جانے کی بات کی ہے ، کیا یہ بات سچ ہے جس پر وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ اب تو آئی ایم ایف ٹیم پاکستان آچکی ہے سب پتہ چل جائیگا تاہم میرا ذاتی تجزیہ ہے کہ آئی ایم ایف معیشت سے باہر کسی قسم کی کوئی بات نہیں کریگا۔ یہ بات ایسے ہو سکتی ہے کہ آئی ایم ایف کے شیئر ہولڈرز میں سے کوئی ملک یہ بات کرے۔ ظاہر ہے کہ پاکستان کو قرضے کے حوالے سے آخر میں بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے اور آئی ایم ایف بورڈ کے ممبرز تو اس قسم کے معاملات اٹھا سکتے ہیں۔ ابھی تک نہیں اٹھائے تاہم اٹھا سکتے ہیں۔ مگر میرے خیال میں آئی ایم ایف براہ راست ایسی بات نہیں کریگا۔