منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بھارت کے اوسان خطا ہو گئے ، پاکستان کی پیش کرد ہ تین قراردادوں پر دنیا بھر کے کتنے ممالک نے حمایت کا اعلان کر دیا ؟ مودی سرکار کےچھکے چھوٹ گئے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018

نیو یارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ تین قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئیں، روایتی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق قرارداد 179 ممالک کی حمایت سے منظور کی گئی، بھارت ہتھیاروں کے سدباب سے متعلق قرارداد کی مخالفت کرنے والا واحد ملک تھا،ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ ختم کرنے پر زور دیتی ہے،

ہتھیاروں کی روک تھام عالمی کوششوں کی کامیابی کے لئے ناگزیر ہے، پاکستان کی قراردادیں عالمی کوششوں کو مزید فروغ دیں گی، قراردادوں کی منظوری عالمی برادی کے پاکستانی موقف کی حمایت کا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ہتھیاروں کے سدباب کرنین والی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی پیش کردہ تین قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئیں۔ پاکستان نے روایتی اور غیر روایتی اسلحہ کی روک تھام کی قرارداد پیش کی۔ روایتی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق قرارداد 179 ممالک کی حمایت سے منظور کی گئی۔ بھارت ہتھیاروں کے سدباب سے متعلق قرارداد کی مخالفت کرنے والا واحد ملک تھا۔ خطے اور علاقائی سطح پر ہتھیاروں کے سدباب اور اعتماد کو فروغ کی قرارداد بھی پیش کی گئی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ ختم کرنے پر زور دیتی ہے۔ ہتھیاروں کی روک تھام عالمی کوششوں کی کامیابی کے لئے ناگزیر ہے۔ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ باقی دو قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کرلی گئیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی قراردادیں عالمی کوششوں کو مزید فروغ دیں گی۔ قراردادوں کی منظوری عالمی برادی کے پاکستانی موقف کی حمایت کا ثبوت ہے۔ (ن غ/ ص ت)



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…