پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اعظم سواتی کی ساری اکڑ نکل گئی ، فارم ہاؤس پر غیر قانونی تعمیرات پر حکومتی وزیر کیخلاف سخت ترین ایکشن ،کتنے دن کی ڈیڈ لائن دیدی گئی؟

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤ س پر تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔ فارم ہاؤس پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کا الزام ہے۔سی ڈی اے نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اعظم سواتی نے سی ڈی اے اراضی پر تجاوزات کیں اور فارم ہاؤس پر غیر قانونی بیسمنٹ بنائی، 5 روز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو گرا دیں گے۔دریں اثنا سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کر دیا، ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں قائم تین رکنی جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کا دورہ کیااور ان کے فارم ہائوس اور اس سے ملحقہ زمین کا جائزہ لیا۔جے آئی ٹی نے فارم ہائوس کے قریب آباد متاثرہ خاندان کی رہائش گاہ کا بھی جائزہ لیا۔جے آئی ٹی نے سی ڈی اے سے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس اور اس سے ملحقہ اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر میرویس نیاز اور آئی بی کے احمد رضوان بھی شامل ہیں ،جے آئی ٹی 14 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے گی۔ جے آئی ٹی اعظم سواتی ۔انکے بیٹے عثمان اور سیکیورٹی گارڈز کے بیانات قلمبند کرے گی اور سابق آئی جی جان محمد اور متعلقہ پولیس افسروں کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔جے آئی ٹی متاثرہ خاندان کے افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…