جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بڑا سیاسی دھماکہ!ن لیگ پر شریف برادران کے برسوں کے راج کا خاتمہ،پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کی تیاریاں ، جانتے ہیں اعلان کب کیا جائیگا؟

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی نا اہلی اور شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے فارورڈ بلاک پر کام شروع کر دیا ۔اس حوالے سے پہلے مرحلے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی اراکین قومی اسمبلی آپس میں رابطے کر رہے ہیں۔ایک قومی روزنامے میں شائع خبر کے مطابق  اس فارورڈ بلاک کا اعلان اس وقت ہو گا۔

جب اس کےاراکین کی تعداد لیگی اراکین کے نصف سے زائد ہو گی اور اس طرح مسلم لیگ ن کا یہی فارورڈ بلاک ہی اصل مسلم لیگ کی تعداد میں زیادہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی میں پہلے مرحلے پر اپنا قائد حزب اختلاف چنے گا اور پھر مرحلہ وار پنجاب اسمبلی میں بھی حقیقی فارورڈ بلاک سامنے لائے جانے کی کوشش کی جائے گی۔جس کے بعد  پاکستان مسلم لیگ ن  سے نواز شریف اور ان کے خاندان کے عنصر کا خاتمہ ہو جائے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق اس وقت اس مقصد کے لیے جنوبی پنجاب کے ایک سیاست دان سر گرم ہیں۔لاہور ڈویژن سے بھی ایک رکن قومی اسمبلی اندرون خانہ رابطوں میں لگے ہوئے ہیں اور وہ دیگر ممبران کو یقین دلا رہے ہیں کہ کو ایسا نام سامنے لایا جائے جو اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو بھی قابل قبول ہو اور جس پر کوئی بڑا الزام بھی نہ ہو،نہ ہی وہ نیب سمیت دیگر تفتیشی اداروں کو مطلوب ہو۔ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے حوالے سے اگلے دو ماہ میں بہت کچھ واضح ہو جائے گا۔اور پنجاب سے کامیابی کے بعد دیگر صوبوں میں بھی مسلم لیگ کے اراکین اسمبلی سے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔واضح رہے کہ چوہدری نثار سمیت کئی اراکین پارٹی قیادت سے ناراض ہیں ۔جن میں سے بیشتر ن لیگ کو خیرباد بھی کہہ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…