خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر خیر پور میں سابق صدر آصف علی زرداری کی آمد نے عوام کو ہکا بکا کر دیا، خیرپور پہنچنے پر زرداری کو اتنا شاندار پروٹوکول دیا گیا کہ ہر دیکھنے والا بس دیکھتا ہی رہ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری کا پروٹوکول اتنا شہانہ تھا کہ دس نہیں، بیس نہیں بلکہ پوری 40 گاڑیاں سابق صدر کے استقبال میں شامل تھیں جبکہ اس موقع پر تمام ٹریفک کو بھی روک دیا گیا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔زرداری کے شہر میں
داخل ہوتے ہی گاڑیوں کی اتنی لمبی قطاریں نظر آئی جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں تھیں۔ ایک کے بعد ایک گاڑی تھی اور ٹریفک میں پھنسی ہوئی عوام بے صبری سے منتظر تھی کہ کب یہ پروٹوکول ختم ہو اور ٹریفک کھلے۔یہ کوئی پہلا موقع نہیں کسی سیاست دان کو پروٹوکول دیا گیا ہو لیکن اس نوعیت کا شاندار اور مہنگا ترین پروٹوکول تو شاید ہی کسی کو دیا گیا ہو۔دریں اثناء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت بھی ہماری ہوگی۔پیپلز پارٹی کیخلاف سازشیں ناکام ہونگی۔