دی ہیگ(اے ایف پی)آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کا کہنا ہے کہ اگر ہالینڈ انہیں تحفظ فراہم نہیں کرے گا تو وہ قتل ہونے کے لیے پاکستان جانے کو ترجیح دیں گے۔تفصیلات کے مطابق،آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک، جنہوں نے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ اور یورپین یونین کے دبائو پر اپنا ملک چھوڑ کر ہالینڈ گئے تھے، اب انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہےکہ وہ ہالینڈ میں رہنا چاہتے
ہیں اور انہوں نے وہاں سیاسی پناہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈ جو کہ ایک ملک کی حیثیت سے انسانی حقوق کا دفاع کرتا ہے، وہ میری مدد نہیں کرتا اور مجھے تحفظ نہیں دیتا تو میں قتل ہونے کے لیے پاکستان جانے کو ترجیح دوں گا۔ہالینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اگر سیف الملوک کی عارضی معاونت میں توسیع کی جاتی ہے تو وہ اس بارے میں نظر ثانی کریں گے۔