ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے ارب پتی سینیٹراور وفاقی وزیر اعظم سواتی کے 10سال میں 170غیر ملکی دورے ، اس دوران انہوں نے کتنا ٹیکس دیا؟حقیقت جان کر عمران خان کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اعظم سواتی سب سے زیادہ فضائی سفر کرنے والے پاکستانیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر  لیکن وہ ٹیکس دینے میں سب سے آخری نمبر پر ہیں۔ملک سے باہر اور اندرو ن ملک اعظم سواتی نے 2016 میں مکمل اثاثوں کی مالیت 1.35 بلین روپے ظاہر کی ہے۔ایک انگریزی رپورٹ میں شائع خبر میں  دعویٰ کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی ایک سال میں تقربیاً بیرون ملک کے 18 دورے کرتے ہیں ۔

ان کا تعلق بھی اس طبقے سے ہے جو کہ اپنی دولت تو بیرون ملک میں رکھتے ہیں لیکن طاقت کا مزہ پاکستان میں لیتے ہیں ۔اگر ان کی ٹیکس ادائیگیوں کا جائزہ لیا جائے تو وہ بالکل ہی نہ ہونے کے برابر ہے ، انہوں نے گوشواروں میں اربوں روپوں کے اثاثے ڈکلیئر کیے ہیں ۔وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ دس سالوں میں 2008 سے 18 تک تقریباً 170 مرتبہ بیرون ملک سفر کیاہے جس کی اگر مہینے میں اوسط نکالی جائے تو ایک مہینے میں ڈیڑھ دورے کی نکلتی ہے ۔اگر ان کے 2015 اور 16 کیلئے جمع کروائے گئے ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے 1.8 ملین کی کمائی پر انکم ٹیکس کی مد میں ایک لاکھ 23 ہزار 861 روپے ادا کیے ہیں ۔انہوں نے اپنے سفر پر ہونے والے خرچ کی تفصیلات ٹیکس ریٹرن میں 9لاکھ 60 ہزار بتائی ہے اوراسی مدت میں ان کے سفر کی معلومات اس بات کا اشارہ دیتی ہیں کہ وہ 24 مرتبہ بیرون ملک گئے یعنی مہینے میں دو مرتبہ ۔ اگر ان کی جانب سے فراہم کردہ اخراجات کو سچ مان لیا جائے تو بیرونی ملک کے ایک دورے کا خرچ 40 ہزار روپے بنتا ہے جو کہ اس وقت ناقابل قبول ہے جب تک وہ یہ نہیں دعویٰ کردیتے کہ انہیں ایئر لائنز کی جانب سے خصوصی پیکج دیا گیا اور ان کے دورے کے دوران ان کی رہائش کے اخراجات فنانسرز برداشت کرتے ہیں ۔اعظم سواتی کا اس خبر پر کوئی موقف تاحال سامنے نہیں آسکا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…