پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

معیشت کی بہتری کی جانب شاندار قدم مالی امداد تو کچھ بھی نہیں ،چین نے پاکستان کاایسا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین پاکستان کے زر مبادلہ زخائر میں دو ارب ڈالر جمع کرائے گا اور پاکستان سے برآمدات تین گنا تک اضافہ کرے گا۔ اس سلسلے میں نو نومبر کو بیجنگ میں ایک اجلاس ہو گا جس میں اس کی تمام تفصیلات طے کی جائیں گی،روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے کامرس، ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز عبدالرزاق داؤد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ

چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات تین گنا بڑھائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے جو چین کے دورے میں شامل تھے نے بتایا کہ اب یہ طے کرنا ہے کہ دو ارب روپے پاکستانی زرمبادلہ میں جمع کرانے میں کتنی رقم چینی کرنسی میں ہوگی۔دورے میں شامل رکن نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے زریعے قوم کو بتائیں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا پاکستانی لیڈر ز کو صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صنعتکاروں کو اس سلسلے میں اپنی استعداد میں اضافہ کرناہوگا اب یہ پاکستانی ذمے داری پاکستانی صنعتکاروں کی ہے کہ کیا وہ اس معیار پر پورے اترتے ہیں یا نہیں اس کے علاوہ چین پاکستان کے لئے شوگر اور چاول کے برآمدات کے لئے ایک اسپشل کوٹہ بھی جاری کرے گا۔ 9نومبر کو چین میں ہونے والے اہم اجلاس میں سیکریٹری آف فائنانس، وزارت خارجہ امور کے سیکریٹری، کامرس اور گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان شامل ہونگے جو ان تمام امور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک منصوبہ بندی کریں گے۔اس وقت پاکستانی ایکسپورٹ 120سے 150ملین ڈالرز ماہانہ ہے جوبڑھ کر دو سو ملین ڈالر تک کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…