ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

پاک امریکہ مذاکرات،امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کادورہ ،پاکستانی وفد کی قیادت کس نے کی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور امریکہ نے وفود کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستان نے امریکہ پر اقتصادی و تجارتی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر زور دیا ہے ۔منگل کو امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے وسطی و جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی ۔پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری فارن آفس آفتاب کھوکھر نے کی ، مذاکرات میں وزارتِ داخلہ اور وزارت دفاع کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اعلی سطح کے وفود کی ملاقات میں افغانستان میں امن عامہ اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے اقتصادی و تجارتی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر زور دیا جبکہ وفود کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی کوشش جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سے اہم ملاقاتیں کریں گی ان کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…