اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان دورہ چین سے متعلق قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے آٹھ بجے خطاب کریں گے، واضح رہے کہ قومی سلامتی اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا خطاب ریکارڈ کیا گیا جو پی ٹی وی سے آٹھ بجے نشر کیا جائے گا، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل ملاقات کی، ملاقات میں
امن و امان کی صورتحال، داخلی سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو قومی سلامتی اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ چین پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات کی جائے گی۔