جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

فسادی سیاستدانوں کو خلا میں بھیجا گیا تو قومی اسمبلی میں حکومتی بینچز خالی ہوجائینگے یا اپوزیشن کے؟فواد چوہدری کا بیان ان کے اپنے گلے پڑ گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فسادی سیاستدانوں کو خلا میں بھیجنے کا کہا گیا ہے اگر ایسا ہو تو حکومتی بینچز خالی ہوجائیں گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسپارکو نے خلا میں لوگوں کو لے جانے کے لیے 5 سال کا ڈیٹا مانگا ہے اور میری درخواست ہے کہ پانچ سال کی بجائے تین چار ماہ کا ڈیٹا مانگیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا اسپارکو کو کہا گیا کہ فسادیوں کو خلا میں بھیجا جائے اور واپس نہ آنے دیا جائے، کتنی اچھی بات کی گئی، خورشید شاہ نے حکومتی بینچز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اس طرح تو اس طرف کا ایوان خالی ہوجائے گا کیونکہ سارا فساد تو انہوں نے شروع کیا تھا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم فسادی نہیں امن پسند ہیں، ہم نے ہڑتالیں نہیں کیں، یہ کنٹینر پر چڑھتے تھے ہم انہیں اتار کر لاتے تھے۔خورشید شاہ کا کہنا ہے سپارکو پانچ سال نہیں فسادیوں کیلئے تین ماہ کا ڈیٹا مانگے، ایسا نہ ہو پورا ایوان ہی خالی ہوجائے۔خورشید شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دوستوں نے بے نظیر ائیر پورٹ کا نام اسلام آباد ائیر پورٹ رکھ دیا، شہید بے نظیر جمہوریت کے لئے رول ماڈل تھیں، ان کے مخالفین بھی ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرانے ائیر پورٹ کو بھی نور خان ائیر بیس کہا جا رہا ہے تاہم ہمیں فکر نہیں، بے نظیر کا نام جمہوریت کے ساتھ جڑا رہے گا، بھٹو خاندان کا نام قائم رہے گا اس عداوت پر ہم احتجاج بھی نہیں کریں گے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے قائد اعظم کا پاکستان کہتے تھے آج نیا پاکستان کہتے ہیں، آج کل یہ رواج چل پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹ میں نا خوشگوار واقعہ ہوا، اسپیکر نے آج ہماری درخواست پر سب کو بلایا، اپوزیشن ایک گھنٹہ انتظار کرتی رہی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی بے عزتی کی لیکن حکومتی رکن نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا یہ سیاست گالم گلوچ سے نہیں چلے گی، زبانیں اور ہاتھ ہمارے بھی کھلے ہیں، کسی کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں نہیں ہیں، حکومت ماحول کو بہتر بنائے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ خورشید شاہ نے خلا میں بھیجنے کی جو تجاویز دیں ان پر غور کیا جائے گا۔مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کل قومی اسمبلی ایوان میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، اس ایوان میں نئی روایات ڈالی جا رہی ہیں، کسی رکن کی گفتگو کو روک کر وزیر کو بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپارکو سے درخواست کروں گا جو یہاں فساد فی الارض پھیلا رہے ہیں انہیں خلا میں بھیج دیں تو ہماری بچت ہو جائے گی، کچھ سیاستدانوں کا بھی یہ علاج ہے تاکہ پاکستان کی جان چھوٹ جائے۔ قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ قائد حزب اختلاف کا پیکیج چیک کریں جو انہیں سابقہ حکومت سے ملا تھا، جو فساد فی الارض پھیلا رہے ہیں ، وہ دو سے تین تعداد میں ہر جماعت میں ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں لوگوں کا انتظام کرنا ہے، ہم نے آسان حل بتایا ہے کہ فساد بھی نہ ہو اور زمین بھی پاک ہو جائے، اپوزیشن والوں کوشوق ہے تو ان کی خلائی مخلوق سے بھی ملاقات ہو جائے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…