اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کی کرنسی میں تجارت کے معاہدے پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بینکوں ‘ مالیاتی اداروں میں لین دین کا آسان اور مربوط نظام بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔ پاکستان چین کے بینکوں ‘ فنانشل اداروں میں لین چین کا آسان اور مربوط نظام بنانے اور پاکستان اور چین کا بینکوں کی مزید برانچیں کھولنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، چین کا پاکستان کے انڈسٹریل سیکٹر کی بحالی کیلئے اپنی
مہارت پاکستان کو چینے کا فیصلہ کیا گیا ہے چین پاکستان میں سمال انڈسٹریز یونٹس لگانے میں مہارت بھی فراہم کرے گا ۔ غربت کا خاتمہ چین کا پاکستان میں ڈیمانسٹرشن پروجیکٹس فوری شروع کرنے کا فیصلہ۔ چینی کرنسی میں تجارتی حجم 10 ارب سے بڑھا کر 20 ارب لوآن کردیا گیا۔ پاکستانی کرنسی میں تجارتی حجم 165 ارب سے بڑھا کر 351 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ چین پاکستان کو زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔