ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حرمت رسولؐ کی حفاظت کی جدوجہد میں خون کا آخری قطرہ تک قربان ،آسیہ کے رہائی کا فیصلہ،اہم سیاسی جماعت نے ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کراچی سے خیبر اور چترال تک جماعت اسلامی کے تحت تحریک حرمت رسولؐ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حرمت رسولؐ کی حفاظت کی جدوجہد میں خون کا آخری قطرہ تک قربان کردیں گے ، حرمت رسولؐ پر ہرگز کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ، گستاخ رسولؐ آسیہ کی رہائی کے عدالتی فیصلے نے امریکہ ،مغرب ،یورپ اور یہودیوں کو خوش کیا ہے ،اسلام اور مسلمانوں کو دکھ اور صدمے سے دوچار کیا ہے،

آج کا یہ عظیم الشان ’’حرمت رسولؐ ‘‘ مارچ اس عدالتی فیصلے کو مسترد کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت اس حوالے سے فوری طورپر اپنی پوزیشن واضح کرے اور یہ بھی واضح کرے کہ ملعونہ آسیہ پاکستان میں موجود ہے یا اسے ملک سے فرار کرادیا گیا ہے ، مولانا سمیع الحق نے بھی اپنی زندگی میں ہی آسیہ کے رہائی کے فیصلے کی مخالفت کی تھی اور حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیاتو یہ حکومت نہیں رہے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آسیہ کے رہائی کے عدالتی فیصلے کے خلاف مین یونیورسٹی روڈ مسجد بیت المکرم تا حسن اسکوائر پر کیے جانے والے عظیم الشان ’’حرمت رسولؐ مارچ ‘‘کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مارچ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، نومنتخب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء کراچی ڈاکٹراسامہ رضی ، محمد اسلام ، امیر ضلع شرقی یونس بارائی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مارچ میں مولانا سمیع الحق کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واردات کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزادی جائے۔ سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عشق رسول ؐ کا تقاضہ ہے کہ خود کو رسول پاک ؐ کی زندگی اور تعلیمات کے مطابق ڈھالا جائے اور اس ملک میں نظام مصطفیؐ اور شریعت محمد ی ؐ کے نفاذ کو یقینی بنانے کی جدوجہد کی جائے،

ملک میں ایسا نظام لایا جائے جو حرمت رسولؐ اور ناموس مصطفی ؐ کا محافظ ہو ، انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ناموس مصطفیؐ کی توہین کرے اور مصطفی ؐ کے امتی ہونے کی حیثیت سے ہم خاموش رہیں تو ہماری ایسی زندگی کسی کام کی نہیں ، آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ حرمت رسولؐ کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ آسیہ کی پھانسی کی سزا سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے دی جاچکی تھی اور آسیہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اس کو نظر انداز کردیا،

انہوں نے کہا کہ آج میں کراچی کے عوا م کی جانب سے اس عظیم الشان مارچ کے انعقاد پر ان کو سلام پیش کرتا ہو ں، عوام نے ثابت کردیا ہے کہ ان کے دلوں کے اندر نور مصطفی ؐ اور عشق مصطفیؐ موجود ہے ، کراچی ہمیشہ اہم اور قومی اورملی تحریکوں کا مرکز رہا ہے ، آج ہم کراچی کے اندر سے ہی تحریک حرمت رسول ؐ کا اعلا ن کرتے ہیں ، اس تحریک میں ملک کے ہر گوشے ،کوچے ، بستی ، قصبے اور شہر میں حرمت رسولؐ کی مہم چلائیں گے۔ا نہوں نے کہاکہ ناموس مصطفیؐ کا معاملہ ووٹ لینے یا سیاسی معاملہ نہیں ہے

بلکہ یہ جنت کے حصول کا معاملہ اور حق وباطل کا معرکہ ہے جو قیامت تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معاہدے کو وقت کا بہترین حل قراردیا ہے او رکہا ہے کہ اس طرح کے احتجاج اور دھرنے کا کوئی علاج کرنا پڑے گا ، ہم ان سے کہتے ہیں کہ آپ سے قبل بھی بہت سے آئے اور چلے گئے ، ناموس مصطفی ؐ کے تحفظ کی جدوجہد جہاد ہے اور جاری رہے گا ، پاکستان اسلام کے لیے بنا تھا اور اسی بنیاد پر قائم و دائم رہے گا ، پاکستان ایک نظریے ، عقیدے اور لازوال قربانیوں کا نام ہے اگر کوئی اسے اس کے مقصد وجود سے دورکرنے کی کوشش کرے گا تو اس سے ہماری جنگ ہوگی ۔

اسد اللہ بھٹو نے کہاکہ میڈیا پر احتجاج دکھایا جائے یا نہ دکھایا جائے عوام کا احتجاج اور تحفظ ناموس رسالتؐ کی جدوجہد جاری رکھیں گے ،ہم میڈیا کے لیے نہیں سرکار مدینہ کے غلام اور عاشق کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کرنے کے لیے نکلے ہیں ۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ ممتاز قادری کے جنازے کے موقع پر بھی میڈیا پر پابندی لگائی گئی اور میڈیا پر اس کے جنازے کی خبر اورمجمع نہیں دکھایا اور اس طرح آج بھی آسیہ کی رہائی کے خلاف اور عدالتی فیصلے کے خلاف عوامی جذبات کو میڈیا پر نہیں دکھایا جارہا ۔ہم اعلان کرتے ہیں کہ آسیہ کی رہائی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔حکومت ہمارے ادارے اور سپریم کورٹ عوام کے احساسات و جذبات کے مطابق فیصلہ کریں گے ،عدالتی فیصلہ کسی بھی طرح درست نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ عظیم الشان احتجاج پر امن مارچ منعقد کیا گیا ہے ، آج کراچی کے عوا م نے اعلان کیا ہے کہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے بلکہ شروع ہوا ہے ، امریکہ مغرب کی سرپرستی میں سیکولر و لبرل عناصر کی سازشو ں کو بے نقاب کریں گے اور اس ٹولے کو شکست سے دوچار کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…