لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی لینڈ کروزراور مرسڈیز بینز غائب ہوگئیں ۔ نیب نے محکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کو ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ لی ۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور سپریم کورٹ کے حکم پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات پر کارروائی عمل میں لائی تو معلوم ہوا کہ لاہور کے گلبرگ تھری میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کروڑوں روپے کی ملکیت لینڈ کروزر AY-19 اور مرسڈیز بینزMY-19
دونوں گاڑیاں غائب ہیں اور وہ نیب کو نہیں ملیں جس پر نیب نے سابق وزیر خزانہ کے گھر پر رہائش پذیر ان کے رشتہ داروں سے بھی گاڑیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کردیا جس پر نیب نے محکمہ ایکسائز کو خط لکھا ہے کہ اسحاق ڈار کی ملکیت دونوں گاڑیوں کے بارے میں معلومات دی جائیں کہ یہ آخر کہاں اور کس کے استعمال میں ہیں یا پھر کہیں فروخت تو نہیں کردی گئیں جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا ہے۔