اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کے درمیان 15 تاریخی معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پردستخط جب عمران خان نے اپنی ضروریات سے آگاہ کیا تو آگے سے چینی وزیر اعظم نے کیا جواب دیا؟جان کر آپ بھی خوش ہو جائینگے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے 15معاہدوں اور مفاہمتی یاددانشستوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو یہاں گریٹ ہال میں چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیراعظم نے اپنے اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کی۔پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر شامل تھے۔دونوں ممالک میں زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں معاونت، پاک چین اعلیٰ تعلیم، وفاقی دارالحکومتوں کی پولیس اور صنعتی اداروں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ذرائع کے مطابق اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پاکستان میں اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق چین پاکستان کی معاونت کرے گا۔دونوں ممالک کے درمیان جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ان میں چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی، اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون، زراعت اور اقتصادی و تکنیکی تعاون سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی جن یادداشتوں پر دستخط ہوئے ان میں پاک ۔ چین وزرائے خارجہ کی سطح کے تزویراتی مذاکرات، پاکستان سے غربت کے خاتمے اور جنگلات، ارضیات سائنس اور الیکٹرونکس مواد کے تبادلے سے متعلق مفاہمت کی یادداشتیں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاک ٗچین وزرائے اعظم ملاقات اور مذاکرات میں دوطرفہ معاشی، تجارتی اور اسٹرٹیجک تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو سی پیک سے متعلق اپنی ترجیحات، حکومت کی معاشی اصلاحات اور ضروریات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے گیم چینجر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعظم عمران خان جب گریٹ ہال پہنچے تو چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ ارکان نے ان کا استقبال کیا۔گریٹ ہال میں وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں خیرمقدمی تقریب ہوئی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان تیانمن اسکوائر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم 5 روزہ دورے پر یکم نومبر کو چین پہنچے تھے، وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔کل چار نومبر کو وزیراعظم سینٹرل پارٹی اسکول میں خطاب کے بعد شنگھائی روانہ ہوں گے، جہاں وہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گے ٗچین کے صدر 4 نومبر کو امپورٹ ایکسپو میں شریک رہنماؤں کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔وزیراعظم عمران خان 5 نومبر کو شنگھائی میں ویت نام کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ اسی روز وہ شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات اور پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے اور پھر وطن واپس روانہ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…