اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) توہین رسالت کیس میں رہا ہونے والی آسیہ بی بی کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ بیرون ملک جا چکی ہیں لیکن اب اس کی بیرون ملک منتقلی کے بارے میں خاتون صحافی گل بخاری نے ٹوئیٹ کردی۔گل بخاری نے لکھاکہ ”بااعتبار ذرائع کے مطابق حکومت نے
عمدہ طریقے سے کام کیا ، عدالت ، جیل اور دیگر حکام کیساتھ رابطہ کیا اور اسی دن آسیہ بی بی کی بحفاظت کینیڈا منتقلی کا انتظام کیا“۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ مظاہرین کی بڑی تعداد ڈی چوک اسلام آباد پہنچ چکی ہے ۔