اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

آسیہ بی بی ابھی بھی جیل میں قید! اس کی اپیل کیوں منظور ہوئی اوراسے کب رہا کیا جائیگا؟ مسیحی خاتون کے وکیل نے سب کچھ بتا دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)توہین رسالت کے مقدمہ میں بری ہونیوالی والی آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے کہا ہے کہ استغاثہ آسیہ بی بی کے خلاف شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ، اسی لئے ہی فاضل عدالت نے استغاثہ کی کمزوری اور شہادتوں میں تضاد ات کی بناء پر ان کی موکلہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے اس کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے تمام تر الزامات سے بری کر دیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد انھیں سخت ترین سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے اور وہ اس مقدمہ میں پیش ہونے کے موقع پر پہلے بھی کئی بار سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں، ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کی موکلہ کو اگلے تین چار روز میں جیل سے رہا کردیا جائے گا، سپریم کورٹ کا متعلقہ شعبہ اس فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لاہور ہائی کورٹ کو بھجوائے گا،جہاں سے اسے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب کو بھجوایا جائے گا اور متعلقہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب کی عدالت کے حکم کے بعد جیل حکام آسیہ بی بی کو رہا کردیں گے۔دریں اثنا اقوام متحدہ نے آسیہ بی بی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر خیر مقدم کیا ہے ۔عالمی ادارے کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ سزائے موت کے خلاف اقوام متحدہ کی معین پالیسی ہے، فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔دوسری جانب برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مہم چلانے والے آسیہ بی بی کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ برٹش پاکستانی رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے آسیہ بی بی کی رہائی کے اقدام کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے لیے انتہائی احسن قراردیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔

دریں اثناء سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ناکافی شواہد کی بنیاد پر آسیہ بی بی کی رہائی سے متعلق فیصلے پر ملک کے بیشتر حصوں میں دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا جس کے بعد عوام کو شدیدمشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ گزشتہ روز آسیہ بی بی کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہونے والے احتجاج کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں نظام زندگی جزوی طور پر مفلوج ہوگیا ٗاہم شاہراہوں اور سڑکوں پر دھرنوں کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

راولپنڈی اور لاہور میں احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس بند رہیٗ لاہور میں مال روڈ کی طرف جانے والے راستے بھی بند رہے ٗ شہر کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل رہی ٗ کراچی میں بھی کئی اہم سڑکوں پر دھرنے جاری رہے ٗ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ادھرپنجاب اور خیبر پختونخوا میں تمام ٗ سندھ میں نجی تعلیمی ادارے بند رہے ۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے تحت بارہویں جماعت، راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات، ملتان میں وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…