کراچی(اے ایف پی )پاکستانی ’’کنگال ارب پتی‘‘خوف کا شکارجبکہ ٹینشن کی وجہ سے اہلیہ بھی بیمار ہوگئی ہے۔رکشہ چلانے والے محمد رشید کے نام سے بنے اکائونٹ میں3ارب روپے کا انکشاف ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا رکشہ ڈرائیور ایک سال سے اپنی بیٹی کو بائیک خرید کر دینے کیلئے 300 روپے کی بچت کرتا ہے لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے نام سے بنے ایک غیر استعمال ہونے والے اکائونٹ میں 3ارب روپے ہیں تو 43سالہ محمد رشید پریشان اور حیران ہوگیا اور اسے یہ بھی معلوم تھا کہ ملک کے
وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کا سر کچلنے کیلئے عزم کر رکھا ہے تو پہلے اس نے سوچا کہ کہیں چھپ جائے لیکن دوستوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا اور اسے حکام کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے کہا۔ اسے ایف آئی اے کی کال بھی موصول ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ میرا نام کلیئر ہوگیا لیکن اب بھی میں خوف اور بے چینی کا شکار ہوں اور اچانک رکشہ سڑک پر روک دیتاہوں کہ جیسے کوئی اور انویسٹی گیشن ایجنسی میرا پیچھا کررہی ہے،اس نے کہا کہ میری بیوی بھی ٹینشن کی وجہ سے بیمار ہوگئی ہے۔