ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہیٹرک پوری،کراچی میں ایک اورسرکاری افسر کی گاڑی چوری ہوگئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) شہر قائد میں ایک اور سرکاری افسر کی گاڑی غائب ہوگئی اور نامعلوم ملزمان ڈیفنس سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی گاڑی چوری کرکے لے گئے۔گزری پولیس کے مطابق چوری شدہ گاڑی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسر کامران کلہوڑو کی ہے، جو گھر کے باہر کھڑی تھی کہ گزشتہ صبح نامعلوم ملزمان اسے چوری کرکے لے گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف گزری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں سرکاری گاڑی

چھینے یا چوری کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔چند روز قبل درخشاں تھانے کی حدود سے میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی جبکہ چند نامعلوم ملزمان سچل کے علاقے سے سندھ اسمبلی کے افسر کو الاٹ کی گئی گاڑی ان کے ڈرائیور فرحان سے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران شہر میں 25 سرکاری گاڑیاں چوری اور 39 گاڑیاں چھینی گئیں۔ایک اندازے کے مطابق ان گاڑیوں کی مالیت تقریبا 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…